اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پاراچنار میں حالیہ دنوں طلبہ کے مابین ہونے والے پری بورڈ امتحانات میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں ایوارڈ کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں دانشوروں، سکالرز، لیکچرارز، اساتذہ، آئی ایس او کے سابقہ اراکین، آئی ایس او کے پشاور ڈویژنل عہدیدار اور قبائلی عمائدین کے علاوہ طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے طوری بنگش قبائل کے عمائدین حاجی نورمحمد،پرنسپل اشرف علی، اقتدار حسین، آئی ایس او کے ڈویژنل راہنما شاہ حبیب حسین اور دیگر قبائلی عمائدین نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے نوجوانوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف کی بجائے قلم دینے کی ضرورت ہے اور وقت آگیا ہے کہ فاٹا میں تعلیم عام کرنے اور تعلیمی پسماندگی دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ عمائدین نے کہا کہ حکومت بھی فاٹا میں تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ تقریب کے اختتام پر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کی جانب سے حالیہ پری بورڈ امتحانات میں بہترین پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں ایوارڈ اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
















۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲